دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل
نرسمہن نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم سے دونوں ریاستوں میں پیدا شدہ مسائل
کے حل پر توجہ مرکوز کردی ہے جنہوں نے دونوں پڑوسی ریاستوں کے نمائندوں کے
ساتھ مشترکہ طور پر میٹنگ طلب کی ہے
۔یہ میٹنگ یکم فروری کو دوپہر میں راج بھون میں ہوگی جس میں ان مسائل اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں آندھراپردیش کے وزرا این رام کرشنوڈو اچن نائیڈو
سرکاری وہپ کے سرینواس حصہ لیں گے جبکہ تلنگانہ کے نمائندوں کا نام ہنوز
سامنے نہیں آیا ہے ۔